ہم ترکی اور مصر کے درمیان ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتے ہیں: چارلس میشل

بحیرہ روم میں استحکام و سلامتی کی فضاء یورپی یونین کے مفاد میں ہے، ہم ترکی اور مصر کے درمیان جاری ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتے ہیں: میشل

1650918
ہم ترکی اور مصر کے درمیان ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتے ہیں: چارلس میشل

یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل نے کہا ہے کہ ہم ترکی اور مصر کے درمیان ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یورپی یونین کونسل کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق  میشل نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں سلامتی و استحکام کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" یورپی یونین کے سربراہ چارلس میشل نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں استحکام و سلامتی کی فضاء یورپی یونین کے مفاد میں ہے۔ ہم ترکی اور مصر کے درمیان جاری ڈائیلاگ کا خیر مقدم کرتے ہیں"۔

بیان کے مطابق، مذاکرات میں میشل اور سیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن مرحلے پر بھی بات چیت کی۔ میشل نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے لئے کوششوں پر مصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دونوں سربراہان نے لیبیا میں استحکام و تعاون کے قیام میں یورپی یونین اور مصر کی مشترکہ کوششوں کے معاملے میں بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا  اور قومی اتحاد حکومت کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں