جرمنی: طبی مرکز سے 4 نعشیں برآمد، ملازمہ گرفتار

جرمنی کے شہر پوٹس ڈیم کی ایک کلینک  سے چار نعشیں برآمد کی گئی ہیں جس کے شبے میں51 سالہ خاتون  ملازمہ کو حملے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے

1630594
جرمنی: طبی مرکز سے 4 نعشیں برآمد، ملازمہ گرفتار

جرمنی کے شہر پوٹس ڈیم کی ایک کلینک  سے چار نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔

 یہ واقعہ برلن سے 30 کلومیٹر دور پوٹس ڈیم نامی شہر کی جسمانی معذوری کے حامل افراد کے طبی مرکز میں پیش آیا ہے۔

جائے وقوعہ پر ایمبولینسیں اور پولیس کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں جنہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعے میں چار افراد کی نعشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ ایک  شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے۔

 طبی مرکز کی ایک  51 سالہ خاتون  ملازمہ کو حملے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں