صوبائی حکومتیں کورونا کے خلاف پابندیوں کو ممکن بنائیں: جرمن چانسلر
چانسلرمرکل نے اے آر ڈی چینل پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ صوبائی حکومتوں کے اس سلسلے میں فوری حرکت کی ضرورت ہے تاکہ وبا کے اثرات کو کم کیا جا سکے

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا کے خلاف تدابیر کی پابندیاں ممکن بنائیں۔
مرکل نے اے آر ڈی چینل پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ صوبائی حکومتوں کے اس سلسلے میں فوری حرکت کی ضرورت ہے تاکہ وبا کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جرمن چانسلر نے وفاقی ریاستوں کے سربراہان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میرکل کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو ایک سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام وفاقی ریاستوں میں ایک جیسے قوانین نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ جرمن چانسلر سخت پابندیوں کی حامی ہیں جبکہ کئی جرمن ریاستوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔
جرمن چانسلر نے ان علاقائی حکومتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
متعللقہ خبریں

روس، طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک
ق ہلکے انجن والا طیارہ تربیت کے دوران ماسکو کے علاقے میاچکوو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا