یورپی یونین، مہاجرین کے معاملے میں ترکی کی معاونت کرنے پر مجبور ہے، جوزیف بوزیل

ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مہاجر معاہدے کی وساطت سے غیر قانونی نقل مکانی کے عمل میں جمود آیا ہے

1604351
یورپی یونین، مہاجرین کے معاملے میں ترکی کی معاونت کرنے پر مجبور ہے، جوزیف بوزیل

یورپی یونین   خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل  کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ، پناہ دیے جانے والے مہاجرین کے باعث ترکی کو امداد فراہم کرنے پر مجبور ہے۔

بوریل نے لیبیا  پر اسلحہ کی پابندی کی نگرانی کے لیے تشکیل دیے گئے ایرینی آپریشن  کے کمانڈ سنٹر کا دورہ کیا۔

بوریل نے ایک سوال کے جواب میں کہا ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مہاجر معاہدے کی وساطت سے غیر قانونی نقل مکانی کے عمل میں جمود آیا ہے اور اس طریقے سے کئی انسان موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے ہیں، ’یہ معاہدہ تا حال لاگو ہے اور اس پر عمل درآمد کو جاری رکھا جانا چاہیے۔‘

نمائندے نے ترکی کے 40 لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’’یورپی یونین ، ترکی کو امداد فراہم کرنے اور ان انسانوں کے بوجھ میں اپنا حصہ ڈالنے پر مجبور ہے۔‘‘

بوریل نے اطالوی وزیر خارجہ لوئی جی دی مائیو سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ  بروز سوموار منعقد ہونے والے وزرا خارجہ کے اجلاس میں ترکی۔ یونان تعلقات پر بھی غور کیا جائیگا، ہمارے ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہیں۔



متعللقہ خبریں