ڈنمارک میں کورونا کی 31 نئی اقسام سامنے آگئیں
وزیر صحت میگنس ہیونک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ایام کے دوران ڈنمارک میں کورونا کی نئی 15 مختلف اقسام کا پتہ لگایا گیا ہے جن سے ان کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
1597277
ڈنمارک میں کورونا کی 31 مختلف اقسام کا پتہ چلا ہے۔
وزیر صحت میگنس ہیونک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ایام کے دوران ڈنمارک میں کورونا کی نئی 15 مختلف اقسام کا پتہ لگایا گیا ہے جن سے ان کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈنمارک میں برطانیہ سے کورونا کی نئی قسم B117 اور بعد ازاں جنوبی افریقہ سے B1351 اور برازیل سے P1 اقسام دریافت ہوئی تھیں۔
ڈنمارک میں کورونا سے اموات کی تعداد 2379 اور متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 839 ہو چکی ہے۔