جمہوریہ کانگو: اقوام متحدہ کے کانوائے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

ہم نہایت افسوس کے ساتھ ،جمہوریہ کانگو میں اٹلی کے سفیر لُوکا اتینی سیو  اور ایک اطالوی فوجی  کی ہلاکت سے متعلق خبر  کی تصدیق کرتے ہیں: اٹلی وزارت خارجہ

1588390
جمہوریہ کانگو: اقوام متحدہ کے کانوائے پر حملہ، اطالوی سفیر ہلاک

جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے کانوائے پر حملے کے نتیجے میں اٹلی کے سفیر لُوکا اتینی سیو اور ایک اطالوی فوجی  ہلاک ہو گئے ہیں۔

اٹلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ  " ہم نہایت افسوس کے ساتھ ،جمہوریہ کانگو میں اٹلی کے سفیر لُوکا اتینی سیو  اور ایک اطالوی فوجی  کی ہلاکت سے متعلق خبر  کی تصدیق کرتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " حملہ اس وقت کیا گیا جب سفیر اتینی سیو اور اٹلی جینڈر میری  کا فوجی ، اقوام متحدہ کے  کانگو امن مشن MONUSCO  کے کانوائے میں شامل، ایک گاڑی میں سفر کی حالت میں تھے"۔

اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ  کے کانوائے پر حملے میں کانوائے میں شامل افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔



متعللقہ خبریں