قاراباغ، بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 14 آذری باشندے جان بحق

اٹارنی دفتر  آذری شہریوں کو بازیاب کرائے جانے والے علاقوں کو بارودی سرنگوں کی صفائی تک  نہ جانے پر خبر دار کیا ہے

1580092
قاراباغ، بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 14 آذری باشندے جان بحق

پہاڑی قارا باغ  میں  جنگ کا خاتمہ ہونے کی تاریخ 10 نومبر سے ابتک آرمینی قوتوں کے زیر قبضہ دور میں  بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے  کے نتیجے میں 14 آذری شہری  ہلاک ہو گئے۔

آذری اٹارنی جنرل  کے دفتر نے  آرمینیا کے ساتھ فائر بندی  معاہدے کی تاریخ 10 نومبر 2020 سے ابتک  قبضے سے نجات دلائے جانے والی سرزمین   پر پیش آنے والے جانی نقصان کے بارے میں آگاہی کرائی۔

اعلامیہ کے مطابق جنگ کے خاتمے کے دن سے ابتک 5 فوجی اور 9 شہریوں سمیت 14 آذری  آرمینی قوتوں کی جانب سے نصب کردہ بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  اسی دوران  52 فوجی اور 8 شہری انہی دھماکوں سے زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

اٹارنی دفتر  آذری شہریوں کو بازیاب کرائے جانے والے علاقوں کو بارودی سرنگوں کی صفائی تک  نہ جانے پر خبر دار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں