یورپی یونین، ہم لیبیا کی نئی عبوری انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں

یورپی یونین اور رکن ممالک  کی لیبیا میں عبوری انتظامیہ کے تعین پر مطابق سلسلہ برلن  کا ایک اہم سنگ میل ہے

1579254
یورپی یونین، ہم لیبیا کی نئی عبوری انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں

یورپی یونین نے لیبیا صدارتی کونسل کے صدر اور ارکان سمیت وزیر  اعظم کے انتخاب کا خیر مقدم کرنے اور نئی عبوری انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے  لیے تیار ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یورپی یونین خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی کے نمائندہ اعلی  جوزف  بوریل  نے یورپی یونین کمیشن کے نام پر اپنے  بیان میں کہا ہے کہ  یورپی یونین اور رکن ممالک  کی لیبیا میں عبوری انتظامیہ کے تعین پر مطابق سلسلہ برلن  کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم  24 دسمبر 2021 کے عام انتخابات  تک نئی انتظامیہ کے ساتھ سرکاری سطح پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔  قومی مصالحت اور ملکی یکجہتی کے لیے کام کرنے والی نئی اور وسیع پیمانے کی حکومت کے قیام  کی ضرورت درپیش ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بوریل نے   زور دیتے ہوئے کہا کہ  برلن کانفرس  سے لیکر  ابتک لیبیا میں امن و استحکام کے قیام کی راہ میں وسیع پیمانے کی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

بوریل نے لیبیا کے تمام تر گروہوں اور عالمی برادری  سے ملک میں استحکام کے لیے عبوری انتظامیہ کی حمایت کرنے  کی اپیل کرتے  ہوئے  یاد دہانی کرائی  کہ یورپی یونین  اس دائرہ کار میں اس سلسلے کو بگاڑنے والوں پر پابندیوں کا کارڈ    اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا میں انتخابات تک کے سلسلے  تک ہم تعاون کے لیے تیار ہیں،  یورپی یونین اس کے علاوہ فائر بندی کے عمل کو مؤثر بنائے جانے، اقوام متحدہ  کی اسلحہ کی پابندیوں پر عمل درآمد  اور کرائے کے فوجیوں  کے سلامتی کونسل کی قرار داد کے مطابق انخلا کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔



متعللقہ خبریں