سویڈن کی مسجد کو سفید سفوف ملادھمکی آمیز خط موصول،مسلم آبادی میں تشویش
بتایا گیا کہ خط پر مسلمانوں کی موجودگی قبول نہیں کی عبارت تحریر تھی جس پر نمازیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا کیونکہ اس قسم کی دھمکیاں ماضی میں بھی ہمیں مل چکی ہیں

سویڈن کی ایک مسجد سے دھمکی آمیز خط ملا ہے جس پر سفید سفوف کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اپسالا شہر میں واقع اس مسجد کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان شادی کاسکین نے اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کر دیا ہے۔
کاسکین نے بتایا کہ خط پر مسلمانوں کی موجودگی قبول نہیں کی عبارت تحریر تھی جس پر نمازیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا کیونکہ اس قسم کی دھمکیاں ماضی میں بھی ہمیں مل چکی ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خط پر موجود سفید سفوف بے ضرر ہے جبکہ اس سلسلے میں ضروری تفتیش شروع کر دی ہے۔
متعللقہ خبریں

روس نے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی ترسیل مکمل طور پر روک دی
گیس پروم نے گزشتہ سال فن لینڈ کی مجموعی کھپت قدرتی گیس کا تقریباً 70 فیصد فراہم کیا تھا

جرمنی۔ ریاست رینانیا۔ پلاٹینا میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان کی تباہ کاریاں
ٹگرٹ میں 38 سالہ شخص اپنے گھر کے تہہ خانے میں بجلی کا جھٹکا لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا