یورپی یونین سربراہی اجلاس میں ترکی کی تجویز پر غور

یورپی یونین نے مشرقی بحیرہ روم میں تناو کے حل کےلئے ترکی کی طرف سے کانفرنس کی تجویز کا جائزہ لیا

1544095
یورپی یونین سربراہی اجلاس میں ترکی کی تجویز پر غور

یورپی یونین نے مشرقی بحیرہ روم میں تناو کے حل کےلئے ترکی کی طرف سے کانفرنس کی تجویز کا جائزہ لیا۔

یورپی یونین ذرائع کے مطابق سربراہی اجلاس میں یورپی یونین  نے مشرقی بحیرہ روم  سے متعلقہ فریقین کی مذاکراتی میز پر موجودگی اور مذاکراتی ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک فورم تشکیل دینے کی کوشش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے خیال میں مشرقی بحیرہ روم میں تناو میں کمی کے لئے مذاکراتی کورویڈوروں کا فعال ہونا نہایت اہمیت کا حامل  ہے۔ علاوہ ازیں یونین نے یونان اور ترکی کے درمیان مذاکرات کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں یورپی یونین نے  اپنے داخلی اداروں کے ذریعے مشرقی بحیرہ روم کے موضوع پر کثیر الفریقی کانفرنس کی تجویز کے ساتھ دیگر متعلقہ حکومتوں اور ترک حکام کے ساتھ  مذاکرات کئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں کمی کے لئے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے پیش کردہ مذاکرات کی دعوت بھی بحال ہے اور ترکی اور یورپی یونین ایک ہی ہدف کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سربراہی اجلاس سے قبل بعض رکن ممالک کے ذرائع ابلاغ نے اجلاس میں ترکی کے بارے میں جامع پابندیوں کے فیصلے کی توقعات ظاہر کی تھیں تاہم اجلاس کے نتائج میں پابندیوں کے بارے میں بات نہیں کی گئی۔



متعللقہ خبریں