آذربائیجان نے لاچن شہر میں بھی اپنا پرچم نصب کر دیا

’’اے ہمارے چیف کمانڈر ، ہمارا پرچم اب لاچن شہر میں بھی لہرا رہا ہے۔ زندہ بادآذربائیجان، زندہ باد ہمارے چیف کمانڈر، قارا باغ آذربائیجان کا حصہ ہے۔ ‘‘

1537459
آذربائیجان نے لاچن شہر میں بھی اپنا پرچم نصب کر دیا

1992  سے آرمینیا کے  قبضے میں ہونے والے لاچن  میں  28  برسوں کے بعد داخل ہونے والے آذری فوجیوں نے شہری  میدان میں اپنا پرچم گھاڑ دیا ہے۔

آذری وزارتِ دفاع کی جانب سے شائع کردہ مناظر میں شہر میں داخل ہونے والے فوجیوں کے کمانڈر  کی ان الفاظ کو جگہ دی گئی ہے۔   ’’اے ہمارے چیف کمانڈر ، ہمارا پرچم اب لاچن شہر میں بھی لہرا رہا ہے۔ زندہ بادآذربائیجان، زندہ باد ہمارے چیف کمانڈر، قارا باغ آذربائیجان کا حصہ ہے۔ ‘‘

آذری فوج نے 27 ستمبر کو شروع کردہ آپریشن  کے ساتھ 5 شہروں، 4 قصبوں اور 286 دیہاتوں کو بازیاب کرا لیاتھا جس پر آرمینیا نے اپنی شکست  تسلیم کرتے ہوئے مقبوضہ آعدام، لاچن اور کیل بجیر اظلاع سے انخلا کرنے  کی ضمانت دینے والے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے تھے۔

 



متعللقہ خبریں