برطانیہ اور فرانس کے درمیان غیر قانونی نقل مکانی کے سدباب کا نیا سمجھوتہ طے پا گیا

یہ سمجھوتہ انگلش چینل میں غیر قانونی نقل مکانی کو ناممکن بنانے کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں کے اگلے قدم کی نمائندگی کرتا ہے: پریتی پاٹل

1536235
برطانیہ اور فرانس کے درمیان غیر قانونی نقل مکانی کے سدباب کا نیا سمجھوتہ طے پا گیا

برطانیہ اور فرانس نے انگلش چینل میں جاری غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کے لئے ایک نیا سمجھوتہ کیا ہے۔

برطانیہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پاٹل  اور ان کے فرانسیسی ہم منصب گیرالڈ ڈارمانین  کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے دائرہ کار میں فرانس کے ساحلوں پر پیٹرولنگ  کرنے والے فوجیوں کی تعداد کو دوگنا کر دیا جائے گا اور غیر قانونی داخلے کے سدباب کے لئے نئے ساز و سامان کا استعمال کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق مہاجرین کو جرائم پیشہ جتھوں سے بچانے کے لئے فرانس میں موزوں پناہ گاہوں کی تشکیل کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات کے ساتھ تعاون، کسی تیسرے محفوظ ملک میں پناہ کی طلب  کے معاملے میں مہاجرین سے تعاون اور اسمگلنگ اور لوڈ ٹریفک  پر مبنی غیر قانونی نقل مکانی کے خطرے سے بچنے کے لئے فرانس کے شمالی اور مغربی ساحلوں  کی بندرگاہوں پر سرحدی سکیورٹی میں اضافے کے موضوعات پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

بیان میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاٹل نے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ انگلش چینل میں غیر قانونی نقل مکانی کو ناممکن بنانے کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں کے اگلے قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ سمجھوتے کے ساتھ ساتھ ہم،  ملک میں ایک نیا مضبوط اور منصفانہ ہجرت سسٹم  بھی تشکیل دیں گے اور اس کے لئے آئندہ سال ایک نیا قانون منظور کیا جائے گا۔

اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں پاٹل نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکام نے رواں سال میں 5 ہزار مہاجرین کے برطانیہ میں داخلے کا سدباب کیا ہےاور حالیہ 10 سالوں میں نقل مکانی کے خلاف جدوجہد کے لئے برطانیہ فرانس کو 150 ملین پونڈ ادا کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں