آذری فوجیوں نے بازیاب کرائے گئے کیل بجیر شہر میں اپنا پرچم نصب کر دیا

آذری کمانڈر: محترم کمانڈر ان چیف  ہمارا پرچم کیل بجیر میں لہرا رہا ہے۔  زندہ باد آذربائیجان، زندہ باد ہمارے  چیف کمانڈر ، قاراباغ ہمارا ہے

1535948
آذری فوجیوں نے بازیاب کرائے گئے کیل بجیر شہر میں اپنا پرچم  نصب کر دیا

آرمینیا  کی جانب سے سن 1993 سے قبضہ کردہ کیل بجیر شہر میں 27 برسوں کے بعد آذری فوجیوں نے شہری میدان میں اپنا پرچم نصب کر دیا ہے۔

آذربائیجانی وزارت دفاع نے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین طے پانے والے فائر بندی کے  معاہدے کی رو سے  آرمینی مسلح افواج کے 25 نومبر کو کیل بیجر سے  انخلا کے بعد کی تصاویر جاری کی ہیں۔

ان مناظر میں شہر میں کی گئی تخریب کاری اور اشیا کو نذرِآتش کرنے اور بھاری تعداد میں درختوں کو کاٹے جانے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

شہر ی مرکز میں ایک عمارت میں داخل ہونے والے آذری فوجیوں نے اس کی صفائی کے بعد وہاں پر اپنا قومی پرچم لہرا دیا۔

وہاں جانے والے آذری کمانڈر نے  اس عمارت کے سامنے صدر الہام علی یف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترم کمانڈر ان چیف  ہمارا پرچم کیل بجیر میں لہرا رہا ہے۔  زندہ باد آذربائیجان، زندہ باد ہمارے  چیف کمانڈر ، قاراباغ ہمارا ہے۔

 



متعللقہ خبریں