آذربائیجان، زنگیلان کے علاقے میں آذری پرچموں کو لہرا دیا گیا

ساڑھے 28 برسو ں کے بعد شوشا کو دشمن کے قبضے سے نجات دلانا ہمارے لیے کسی عید  سے کم نہیں، آذری کرنل

1524352
آذربائیجان، زنگیلان کے علاقے میں آذری پرچموں کو لہرا دیا گیا
azerbaycan zengilan bayrak1.jpg
azerbaycan zengilan bayrak.jpg

آذربائیجان نے  آرمینی قبضے سے نجات دلائے گئے ایرانی سرحدوں سے ملحقہ زنگیلان  میں اپنی چیک پوسٹ قائم کرتے ہوئے پرچم لہرا دیا  ہے۔

زنگیلان کی   مین جیوان، سلطانلی، شریفان، موغانلی، تیری    چیک پوسٹوں پر  فوجی عملے کی جانب سے منعقدہ تقریب    اور قومی ترانے کی ہمراہی میں آذری پرچموں کو بلند کیا گیا۔

سرحدی چوکی میں متعین کرنل عباسووف افدان دل نے شوشا شہر کی بازیابی  پر اپنی مسرت کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک مقدس دن ہے، ساڑھے 28 برسو ں کے بعد شوشا کو دشمن کے قبضے سے نجات دلانا ہمارے لیے کسی عید  سے کم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 132 کلو میٹر  طویل علاقے کو بازیاب کر اتے ہوئے اسے دشمن عناصر سے پاک کر دیا گیا ہے۔ ہم آذربائیجانی اور طرادر ترک عوام کو یہاں سے سلام پیش کرتے ہیں، قارا باغ کو مکمل طور پر بازیاب کراتے ہوئے ہم سب مل کر خوشیاں منائیں گے۔



متعللقہ خبریں