آذری فوج کے ہاتھوں آرمینی فوج کو بھاری نقصان

آعدرے، ہوجا وند اور گوبادلی کے علاقوں میں جھڑپوں  کا سلسلہ جاری ہے

1518691
آذری فوج کے ہاتھوں آرمینی فوج کو بھاری نقصان

فائر بندی کے باوجود  فرنٹ لائن کے مختلف علاقوں میں رات بھر  آذری فوجیوں اور رہائشی علاقوں پر  بمباری کرنے والی آرمینی قوتوں کو آذری فوج کی جانب سے جانی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

آذری وزارت ِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ  آعدرے، ہوجا وند اور گوبادلی کے علاقوں میں جھڑپوں  کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آرمینی فوج کے حملوں کا سد باب  کر لیا گیا ہے  اور کل رات مختلف محاذوں پت اس کے 2 سو۔25 لڑاکا طیاروں، 3 عدد ٹی۔72 ٹینکوں، 1 بکتر بند گاڑی،  1 گراڈ میزائل نظام ،  1 راڈار گاڑی اور بھاری تعداد میں فوجی سازو سامان کو تباہ کر دیا گیا  ہے۔

فرنٹ لائن پر آذری فوج کی برتری برقرار ہے۔

 



متعللقہ خبریں