فرانس میں 5 ترک باشندے آرمینی نژاد شہریوں کے حملے میں زخمی

آرمینی نژاد مظاہرین نے ان پر ر د عمل کا مظاہرہ کرنے والے  ترک باشندوں کے ایک گروہ پر دھاوا بول دیا

1517661
فرانس میں 5 ترک باشندے آرمینی نژاد شہریوں کے حملے میں زخمی

 

جنوبی فرانس کے شر اسیرے میں آرمینی نژد  مظاہرین  نے کام پر جانے والے ترک شہریوں پر حملے  کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے انادولو ایجنسی کو بتایا ہے کہ آرمینی 300 تا 400 مظاہرین نے اے۔7 ہائی وے کو دو طرفہ آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

علی الصبح لیون اور مارسیلیا کی جانب سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

عوام اور مظاہرین کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا تو آرمینی نژاد مظاہرین نے ان پر ر د عمل کا مظاہرہ کرنے والے  ترک باشندوں کے ایک گروہ پر دھاوا بول دیا۔

جس دوران 5 ترک نژاد شہری ز خمی ہو گئے جن میں سے ایک بری طرح زخمی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شائع مناظر میں  مظاہرین کی طرف سے 2 افراد پر ڈنڈے برسانے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں