فرانس: 2 مسلمان خواتین پر چاقووں سے حملہ

پیرس میں 2 مسلمان خواتین پر 2 سفید فام عورتوں کی طرف سے چاقووں سے حملہ

1513756
فرانس: 2 مسلمان خواتین پر چاقووں سے حملہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 2 مسلمان خواتین پر 2 سفید فام عورتوں نے چاقووں سے حملہ کر دیا۔

فرانسیسی پولیس نے نسلیت پرستانہ حملے کے الزام میں دونوں مشتبہ عورتوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ناموں کو پوشیدہ رکھتے ہوئے سِٹی اٹارنی نے دونوں حملہ آوروں کو "یورپئین وائٹ ویمنز" قرار دیا اور اقدام قتل کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

حملہ آوروں نے  6 دفعہ مسلمان عورتوں پر چاقووں کے وار کئے۔ متاثرین میں سے ایک کے جگر میں زخم آئے ہیں اور دوسری کے ہاتھ کا آپریشن کیا گیا ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور عورتیں چیخ رہی تھیں اور"گندے عرب" اور "اپنے ملک واپس جاو" کے الفاظ کہہ رہی تھیں۔


ٹیگز: #فرانس

متعللقہ خبریں