آذری فوج کےی سخت مزاحمت سے آرمینی فوج پسپا ہو رہی ہے

جبریل  اور گوبادلی   میں  آرمینی فوج حملوں کے جواب میں سخت مزاحمت کے باعث الٹے قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی

1513204
آذری فوج کےی سخت مزاحمت سے آرمینی فوج پسپا ہو رہی ہے

آذربائیجانی فوج  کی مقبوضہ آرمینی  علاقوں کی بازیابی  کے لیے فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔

آذری وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا  گیا ہے کہ رات بھر آعدرے ، فضولی، جبریل  اور گوبادلی آپریشنز  مختلف سطح پر جاری ہیں۔

آرمینی فوج  کی جانب سے آذری فوج کی دفاعی لائن پر مارٹر گولے پھینکنے  کی اطلاع دینے والے  اعلامیہ  واضح کیا گیا ہے کہ  جبریل  اور گوبادلی   میں  آرمینی فوج حملوں کے جواب میں سخت مزاحمت کے باعث الٹے قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آرمینی فوج کی 5ویں رجمنٹ اپنے ٹھکانے اور بھاری اسلحہ کو چھوڑتے ہوئے  راہ فرار اختیار کر گئی ہے تو اس رجمنٹ کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔

مزید برآں چھٹی اور ساتویں رجمنٹ کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آذری فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فرنٹ لائن  پر پوری طرح کنٹرول سنبھال رکھا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں