آذری فوج کی سخت مزاحمت کے سامنے آرمینی فوج بے بس
رات بھر آعدرے، آعدام، فضولی، ہادروت، جبریل، گوبادلی اور زینگی لان پر حملوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے
1512400

آذری فوج کا اپنی سر زمین کو دشمن کے قبضے سے نجات دلانے کے لیے شروع کردہ فوجی آپریشن جاری ہے۔
آذری وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ رات بھر آعدرے، آعدام، فضولی، ہادروت، جبریل، گوبادلی اور زینگی لان پر حملوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
آرمینی قوتوں کے آذری فوج کے دفاع محاذ پر توپ اور مارٹر گولوں کے حملوں کے دوران آذری فوج نے آرمینی قوتوں کے 2 عدد ٹی۔ 72 ٹینک، 4 عدد گریڈ میزائل سسٹم، 1 عدد ڈی۔30 لانچنگ پیڈ اور 5 فوجی گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق آپریشنز میں بھاری تعداد میں آرمینی فوجیوں کو بے بس کر دیا گیا ہے تو فرنٹ لائن پر صورتحال پر آذری فوج کا کنٹرول قائم ہے۔