روسی مخالف لیڈر کو زہر دینے کا معاملہ،جرمنی نے بعض روسیوں پر پابندیاں لگادیں

بتایا گیا ہے کہ جرمنی اور فرانس کی کوششوں سے عائد کی جانے والی ان پابندیوں کی زد میں چھ روسی اہلکار جبکہ ایک سائنسی تحقیق مرکز آیا ہے

1509773
روسی مخالف لیڈر کو زہر  دینے کا معاملہ،جرمنی نے  بعض روسیوں پر پابندیاں لگادیں

یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی روسی حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یہ پابندیاں ماسکو حکومت کے ناقد اور مخالف رہنما الیکسی نوالنی کو زہر دیے جانے کے معاملے میں عائد کی گئی ہیں۔

جرمنی اور فرانس کی کوششوں سے عائد کی جانے والی ان پابندیوں کی زد میں چھ روسی اہلکار جبکہ ایک سائنسی تحقیق مرکز آیا ہے۔

یاد رہے کہ نوالنی کو اگست میں سائبیریا میں مبينہ طور پر زہر دیے جانے کے بعد جرمنی لایا گیا تھا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔

برطانیہ نے بھی اسی تناظر میں روسی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔



متعللقہ خبریں