ترکی خطے اور دنیا میں استحکام کے قیام میں اہم کردار کا مالک ہے، صدرالہام علی یف

آرمینی وزیر اعظم پاشنیان کو  چاہیے کہ وہ ایک بار انہیں بچانے کے  لیے میدان میں کودنے والے روسی صدر ولا دیمر پوتن کا شکریہ ادا کرے

1506883
ترکی خطے اور دنیا میں استحکام کے قیام میں اہم کردار کا مالک ہے،  صدرالہام علی یف

صدرِ آذربائیجان الہام علی یف  کا کہنا ہے کہ  ترکی  دنیا اور خطے میں استحکام کےقیام میں معاونت فراہم کرنے والے ایک کردار کا مالک ہے۔

الہام علی یف نے روسی چینل آر بی کے سے انٹرویو میں  بتایا  کہ حالیہ دو ہفتوں  میں ہم نے آرمینیا کے اربوں ڈالر کے اسلحہ کو تباہ کر دیا ہے۔

آرمینیا کے  اس حد تک اسلحہ خرید سکنے کے بجٹ کے مالک نہ ہونے کا ذکر کرنے والے علی یف  کا کہنا تھا کہ ’’یہ رقوم کہاں سے آتی ہیں؟ یہ اسلحہ انہیں روس بلا اجرت فراہم کرتا ہے، اس ملک کی ترکی سے متصل سرحدوں کی حفاظت کا بیڑا بھی روس نے اپنے کندھوں پر بٹھا رکھا ہے۔ آرمینی وزیر اعظم پاشنیان کو  چاہیے کہ وہ ایک بار انہیں بچانے کے  لیے میدان میں کودنے والے روسی صدر ولا دیمر پوتن کا شکریہ ادا کرے۔ ‘‘

ہم نے  قارا باغ پر آرمینی قبضے کے  خاتمے کے لیے روس کے ساتھ بار ہا مذاکرات کیے  تاہم اس میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ مجھے یقین  ہے کہ روس اس ملک کو اس مسئلے کے حل کے لیے آمادہ کر سکتا ہے۔  جو کہ آرمینیا کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا، ہمارے شہریوں کے اپنے گھر بار کو لوٹنے اور ایک بار پھر مل جل کر زندگی بسر کرنے کے ماحول کے ساتھ ہی ممکن بن سکتا ہے۔

پہاڑی قاراباغ سے متعلق مذاکراتی عمل میں ترکی کو بھی شامل کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے  علی یف نے بتایا کہ ’’ترکی علاقے  اور دنیا میں استحکام کے قیام کا موقع فراہم کرنے والے کردار کا مالک ہے، ترک  رہنماؤں کے واضح مؤقف  کی بدولت  ان جھڑپوں میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کا سد باب کیا گیا ہے۔  اس بنا پر ترکی جھڑپوں کے خاتمے کے معاملے  سمیت تنازعات کے حل میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں