علی یف ۔ ماکرون ٹیلی فونک بات چیت میں آتمینیا ۔ آذربائیجان جنگ پر غور

ماکرون نے  جھڑپوں پر اپنے خدشات کو زیر ِ لب لایا اور فائر بندی کےقیام سمیت مذاکرات کے از سر نو آغاز کی اپیل کی

1502096
علی یف ۔ ماکرون ٹیلی فونک بات چیت میں آتمینیا ۔ آذربائیجان جنگ پر غور

آذری صدر الہام علی یف نے  فرانسیسی صدر امینول ماکرون سے  ٹیلی فونک ملاقات میں آرمینیا۔ آذربائیجان فرنٹ لائن پرجاری جھڑپوں کے معاملے پر بات چیت کی۔

آذری ایوان ِ صدر کے اعلامیہ کے مطابق علی یف سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرنے والے ماکرون نے  جھڑپوں پر اپنے خدشات کو زیر ِ لب لایا اور فائر بندی کےقیام سمیت مذاکرات کے از سر نو آغاز کی اپیل کی ۔

علی یف  نے اس موقع پر  آرمینی مسلح قوتوں کے  بھاری توپوں کے گولوں  سے حملوں میں 19 شہریوں  کی ہلاکت، 60 سے زائد کے زخمی ہونے  اور سینکڑوں مکانات کے منہدم ہونے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے اپنی فوج کی کامیابیوں اور متعدد مقبوضہ علاقوں کو نجات دلانے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمینی انتظامیہ نے سلسلہ مذاکرات کو کٹھائی میں ڈالتے ہوئے سلسلہ امن  کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں