امریکی وزیر خارجہ کے خلاف یونان میں احتجاجی مظاہرے

مظاہرین نے ’’وزیر جنگ پومپیو گھر لوٹ واپس لوٹ جاؤ‘‘ نعرے بلند کرتے ہوئے امریکی پرچم کو نذرِ آتش کر دیا۔

1499522
امریکی وزیر خارجہ کے خلاف یونان میں احتجاجی مظاہرے

متحدہ امریکہ  کے وزیر ِ خارجہ مائیک پومپیو  کے دورہ یونان کے خلاف دارالحکومت ایتھنز ، سلانیک اور کریٹ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

سلانیک میں  امریکی قونصلیٹ جنرل کے دفتر کے سامنے یکجا ہونے والے ایک گروہ نے پومپیو کے دورہ سلانیک کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کرنے کے زیر مقصد ’’وزیر جنگ پومپیو گھر لوٹ واپس لوٹ جاؤ‘‘ نعرے بلند کرتے ہوئے امریکی پرچم کو نذرِ آتش کر دیا۔

دوسری جانب  دارالحکومت ایتھنز میں بھی امریکہ مخالف گروہوں نے یکجا ہوتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی جانب جلوس نکالنے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس کے ساتھ مدبھیڑ میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ پومپیو نے کل سلانیک  میں اپنے یونانی ہم منصب نکوس دندیاس سے ملاقات کی تھی ، دندیاس کے ساتھ توانائی میں تعاون، دفاعی صنعت  اور مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفت پر غور کرے والے پومپیو نے  بعد ازاں جزیرہ کریٹ جاتے ہوئے وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس  سے عشائیہ پر ملاقات کی تھی۔

پومپیو یونان  میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد اٹلی اور کروشیا کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں