آذربائیجانی قوتوں نے کل رات کی جھڑپوں میں آرمینی فوج کو سخت نقصان پہنچایا

رات کے وقت ہونے والی جھڑپوں میں آرمینی قوتوں کی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو اور اس سے تعاون کرنے والی توپ بردار بیٹریوں  کو آذری فضائیہ  اور بری قوتوں نے تباہ کر دیا ہے

1499278
آذربائیجانی قوتوں نے کل رات کی جھڑپوں میں آرمینی فوج کو سخت نقصان پہنچایا

 

آرمینیا ۔ آذربائیجان فرنٹ لائن پر رات بھر گھمسان کی جھڑپیں جاری رہیں۔

آذری وزارت دفاع  سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ آرمینی قوتوں نے فضولی جبرائیل اورآع دیرے  میں اپنے ٹھکانوں کو واپس لینے کے لیے حملے کیے ہیں۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ آذری فوج کی مذکورہ علاقوں میں فوجوں نے  آرمینی فوج کے حملوں کا سد باب کیا ہے۔

اعلامیہ میں  بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت ہونے والی جھڑپوں میں آرمینی قوتوں کی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو اور اس سے تعاون کرنے والی توپ بردار بیٹریوں  کو آذری فضائیہ  اور بری قوتوں نے تباہ کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فضولی ۔ جبرائیل علاقے میں آج صبح ایک  ٹینک اور ایک فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا گیا اور تقریباً 10 فوجیو ں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے تو آرمینی قوتوں کو بھاری نقصان پہنچنے سے پس قدمی کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

وزارت کے ایک دوسرے اعلان کے مطابق فضولی شہر کو آرمینی قوتوں سے پاک کرنے کے زیر مقصد شروع کردہ آپریشن  جاری ہے اور علی الصبح آرمینی فوج کے 4 ٹینکوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں