ہانگ کانگ کی قومی سلامتی یورپی یونین کو اندیشوں میں مبتلا کر رہی ہے: چارلس میشل

یورپی یونین کا کھیل کی جگہ نہیں کھلاڑی ہونا ضروری ہے۔ ہم چین کے ساتھ دو طرفہ، ذمہ دار اور منصفانہ تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں: چارلس میشل

1490851
ہانگ کانگ کی قومی سلامتی یورپی یونین کو اندیشوں میں مبتلا کر رہی ہے: چارلس میشل

یورپی یونین  کونسل کے سربراہ چارلس میشل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا کھیل کی جگہ نہیں کھلاڑی ہونا ضروری ہے۔ ہم چین کے ساتھ دو طرفہ، ذمہ دار اور منصفانہ تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں۔

میشل نے، یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسُولا وان ڈر لئین ، چین کے صدر شی جن پنگ اور یورپی یونین کے ٹرم چئیرمین ملک جرمنی کی چانسلر اینگیلا مرکل کی شرکت سے اور ویڈیو کانفرنس  کے ذریعے منعقدہ، سربراہی اجلاس کے بعد بیانات جاری کئے ہیں۔

چارلس میشل نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے ماحولیاتی تبدیلیوں، اقتصادیات، تجارت، بین الاقوامی تعلقات، انسانی حقوق اور کووڈ۔19 جیسے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ ہم چین کے  ساتھ تعلقات کو متوازن شکل میں جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں اور تعاون کے شعبوں کے تعین کے لئے کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

میشل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا کھیل کی جگہ نہیں کھلاڑی ہونا ضروری ہے۔ ہم چین کے ساتھ دو طرفہ، ذمہ دارانہ اور منصفانہ تعلق قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

چین کے ساتھ زیادہ متوازن تجارتی تعلق قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین  کونسل کے سربراہ چارلس میشل نے کہاہے کہ چین کے ساتھ کیا جانے والا جغرافیائی مشاورت سمجھوتہ درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی قومی سلامتی یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کو اندیشوں میں مبتلا کر رہی ہے۔ ہانگ کانگ  کی جمہوری آوازوں پر توجہ دی جانی چاہیے۔ ہم نے سنکیانگ اوئیغور خود مختار علاقے ،  تبت کی اقلیتوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور صحافیوں کے ساتھ سلوک  کے بارے میں بھی اپنے اندیشوں سے آگاہ کیا ہے۔

چارلس میشل نے کہا ہے کہ " ہم احمق نہیں ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ چین کا اقتصادی، سیاسی اور سماجی ماڈل یورپی یونین سے بہت مختلف ہے لیکن ہم چین کے ساتھ  دو طرفہ مفادات کے حامل اور منصفانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں"۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسُولا وان ڈر لئین  نے بھی کہا ہے کہ " مذاکرات واضح، دو ٹوک  اور تعمیری تھے"۔



متعللقہ خبریں