نوالنی کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی تھی: جرمن حکومت

جرمنی کے بعد اب فرانس اور سویڈن کی تجربہ گاہوں  نے بھی اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ کریملن اور صدر پوٹن کے ناقد اور روسی مخالف لیڈر الیکسی نوالنی کو اعصابی زہر نوویچوک کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی

1490440
نوالنی کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی تھی: جرمن حکومت

جرمنی کے بعد اب فرانس اور سویڈن کی تجربہ گاہوں  نے بھی اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ کریملن اور صدر پوٹن کے ناقد اور روسی مخالف لیڈر الیکسی ناوالنی کو اعصابی زہر نوویچوک کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بات وفاقی جرمن حکومت کی طرف سے بتائی گئی۔

جرمن حکومت کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے ماسکو حکومت سے ناوالنی  معاملے میں وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔

وفاقی جرمن فوج کی ایک خصوصی  تجربہ گاہ  میں ناوالنی کیس کی خصوصی چھان بین کی گئی، جس کے بعد برلن حکومت نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ ناوالنی کو روس میں زہر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 44 سالہ روسی مخالف رہنما نوالنی برلن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔



متعللقہ خبریں