اسپین: حکومت اور وزیر اعظم پیدرو سانچز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

انتہائی دائیں بازو کے حامی گروپوں کا دارالحکومت میڈرڈ میں حکومت اور وزیر اعظم پیدرو سانچز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

1489625
اسپین: حکومت اور وزیر اعظم پیدرو سانچز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسپین میں انتہائی دائیں بازو کے حامی گروپوں نے دارالحکومت میڈرڈ میں حکومت اور وزیر اعظم پیدرو سانچز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

"پیدور سانچز استعفی پلیٹ فورم " نامی گروپ کی  سوشل میڈیا سائٹ سےاپیل  پر کئے گئے مظاہرے میں تقریباً 20 ہزار افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے حکومت مخالف اور سانچز استعفی دو کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے، یورپ میں کووڈ۔19 کی وجہ سے سرفہرست ملک اسپین میں بائیں بازو کی کولیشن حکومت کے  وباء کے خلاف کئے گئے فیصلوں کے ساتھ ساتھ، اقتصادی بحران کے مقابل اٹھائے گئے اقدامات  اور اختیارات کے غلط استعمال کی وجہ سے ذرائع ابلاغ کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

مظاہرے میں وباء کے خلاف کسی حفاظتی تدبیر پر عمل نہیں کیا گیا اور پولیس نے بھی مظاہرین کو اس بارے میں کوئی تنبیہ نہیں کی۔

واضح رہے کہ میڈرڈ کا یہ احتجاجی مظاہرہ ماہِ جنوری میں قائم ہونے والی بائیں بازو کی کولیشن حکومت کے خلاف پہلا بڑا مظاہرہ ہونے کی وجہ سے مرکز توجہ بنا ہے۔


ٹیگز: #اسپین

متعللقہ خبریں