یورپ کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں آگ لگ گئی

یونانی جزیرے لیسبوس پر قائم یورپ کے سب سے بڑے موریا مہاجر کیمپ میں آگ لگ گئی ہے جس کے بعد اس کے کچھ حصے کو خالی کرا لیا گیا ہے

1487483
یورپ کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ میں آگ لگ گئی

یونانی جزیرے لیسبوس پر قائم یورپ کے سب سے بڑے موریا مہاجر کیمپ میں آگ لگ گئی ہے جس کے بعد اس کے کچھ حصے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

 آتشزدگی سے تاحال کسی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

 آگ بجھانے والے عملے کے مطابق اس کیمپ کے اندر اور باہر کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

واضح رہے کہ اس کیمپ میں 12 ہزار سے زائد مہاجرین رہ رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے کورونا کا اولین  مریض  سامنے آنے کے بعد اس کیمپ کو زیر قرنطینہ کر دیا گیا تھا جو لوگوں کے غم و غصے کا باعث بنا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس وقت وہاں کورونا متاثرین کی تعداد 35 ہے۔۔



متعللقہ خبریں