یونان میں مہاجرین کے حالات ِ زندگی میں فی الفور بہتری لائی جائے، اقوام متحدہ

ادارے کے اعلی کمشنر کے معاون گیلیان ترگس اور راؤف مازو نے یونان کے 4 روزہ دورے کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے

1485243
یونان میں مہاجرین کے حالات ِ زندگی میں فی الفور بہتری لائی جائے، اقوام متحدہ

اقوام ِ متحدہ کے کمشنر دفتر برائے مہاجرین نے یونان اور بحیرہ  ایجین کے جزائر پر مقیم مہاجرین کے  معیار زندگی کے حوالے سے کلیدی خلا اور مسائل پائے جانے  کی توضیح کرتے ہوئے  کہا ہے کہ حکومتِ یونان کو ’’ ہنگامی طور پر‘‘ اقدامات اٹھانے  کی ضرورت ہے۔

ادارے کے اعلی کمشنر کے معاون گیلیان ترگس اور راؤف مازو نے یونان کے 4 روزہ دورے کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سال 2015 سے ابتک بذریعہ یونان دس لاکھ سے زائد مہاجرین اور غیر قانونی  مہاجرین یورپ تک پہنچے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ 5 برسوں میں نقل مکانی میں اہم سطح کی گراوٹ آئی ہے۔

یونان میں مقیم مہاجرین کے حالاتِ زندگی  میں سنجیدہ سطح کے مسائل پائے جانے پر زور دینے والے اس اعلان میں  خاصکر ان کے رہائشی مقامات میں بہتری لانے اور پر ہجوم رہائشی مقامات میں ان کی تعداد میں گراوٹ لانے کی اپیل کی ہے۔

علاوہ ازیں انہیں بھی کورونا وبا کے خلاف تدابیر  میں مکمل طور پر داخل کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں