یونان اپنی سمندری حدود کو 6 سے 12 میل تک بڑھا رہا ہے

میچو تاکیس نے یونانی پارلیمنٹ میں اٹلی اور مصر کے ساتھ طے پانے والے ایکسکلوزیو زون معاہدے پر  بحث ہونے والی نشست سے خطاب کیا

1479627
یونان اپنی سمندری حدود کو 6 سے 12 میل تک بڑھا رہا ہے

یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس  نے اطلاع دی ہے کہ ہم بحیرہ ایون میں اپنی سمندری حدود کو 6 سمندری میل سے 12 میل تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

میچو تاکیس نے یونانی پارلیمنٹ میں اٹلی اور مصر کے ساتھ طے پانے والے ایکسکلوزیو زون معاہدے پر  بحث ہونے والی نشست سے خطاب کیا۔

یونانی وزیر اعظم نے سمندری حقوق معاہدے کی تیسری شق کے مطابق بحیرہ ایوان کے جزائر سے مورا جزیرہ نما علاقے تک کے سمندر  پر بلا بحث یونانی حاکمیت کا حق ہونے کا دفاع کیا ہے۔

انہو ں نے یونانی رقبے میں توسیع آنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سمندری حدود کو 6 سمندری میل سے 2 میل تک بڑھانے  پر مبنی ایک مسودہ قانون عنقریب پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں