نیٹو کی فوج بیلاروس کی سرحد پر جمع ہو رہی ہے: لوکاشینکو

واضح رہے کہ نو اگست کے متنازعہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے بیلاروسی صدر لوکاشینکو نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملکی سرحدوں کے قریب اپنی طاقت جمع کر رہی ہیں جس کی نیٹو نے تردید کی ہے

1477574
نیٹو کی فوج بیلاروس کی سرحد پر جمع ہو رہی ہے: لوکاشینکو

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کا یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے کہ نیٹو کے فوجی بیلاروس کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نو اگست کے متنازعہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے لوکاشینکو نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر ملکی قوتیں ملکی سرحدوں کے قریب اپنی طاقت جمع کر رہی ہیں۔

گزشتہ 26 برسوں سے اقتدار پر فائز لوکاشینکو نے اپنے ایک نشریاتی خطاب میں عوام سے کہا کہ انہوں نے ملکی فوج کوچوکناکر دیا ہے۔

دوسری طرف دارالحکومت منسک میں صدر کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔



متعللقہ خبریں