نوالنی کی حالت قدرے مستحکم ہے: جرمن ڈاکٹرز

یاد رہے کہ مشتبہ طور پر زہر سے ایک حملے کا شکار ہونے والے اس روسی مخالف رہنما کو گزشتہ روز روس سے ایک ایئر ایمبولینس کے ذریعے جرمن دارالحکومت میں واقع شاریٹے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

1477594
نوالنی کی حالت قدرے مستحکم ہے: جرمن ڈاکٹرز

 جرمن دارالحکومت برلن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج روسی صدر پوٹن کے ناقد الیکسی نوالنی کی حالت مستحکم ہے۔

مشتبہ طور پر زہر سے ایک حملے کا شکار ہونے والے اس روسی مخالف رہنما کو گزشتہ روز روس سے ایک ایئر ایمبولینس کے ذریعے جرمن دارالحکومت میں واقع شاریٹے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

نوالنی کے ساتھیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر پوٹن نے انہیں زہر دلوایا ہے تاہم ماسکو حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

جرمن ڈاکٹروں کے مطابق 44 سالہ نوالنی کے طبی ٹیسٹ کرنے کے بعد ہی علم ہو سکے گا کہ ان کی حالت اچانک کیوں بگڑ گئی تھی۔



متعللقہ خبریں