یورپی یونین نے یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کی اپیلوں کا مثبت میں جواب نہیں دیا

یورپی یونین خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائند ہ اعلی جوزف بوریل کی زیرصدارت ویڈیو کانفرس کے ذریعے ایک ہنگامی اجلاس منعقد  کیا گیا

1473338
یورپی یونین نے یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ کی اپیلوں کا مثبت میں جواب نہیں دیا

یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس میں مشرقی  بحیرہ روم کی پیش رفت  سے متعلق کوئی فیصلہ جاری نہ کیا گیا ۔

یورپی یونین خارجہ تعلقات کونسل، مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفت، بیلا روس  میں انتخابات کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مداخلت ، بیروت  کے دھماکے اور ونیزویلا کی طرح کے معاملات پر  یورپی یونین خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائند ہ اعلی جوزف بوریل کی زیرصدارت ویڈیو کانفرس کے ذریعے ایک ہنگامی اجلاس منعقد  کیا گیا۔

 یورپی یونین کے حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ  کو ترکی کے مشرقی بحیرہ روم میں اقدامات کی مذمت کرنے سے متعلق اپیلوں  پر مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

اس ضمن میں ان دونوں ممالک کی درخواست کو جرمنی سمیت رکن ممالک  نے زیادہ اہمیت نہیں دی۔

بوریل نے اس اجلاس کے بعد سماجی میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا ہے کہ یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ  کے ساتھ ہم تعاون کی حالت میں ہیں، انہوں نے ترکی سے بھی تناؤ  میں کمی لانے اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں