میونخ ائیر پورٹ پر ایک عورت اپنے شوہر کے ڈھانچے کے ساتھ پکڑی گئی

جرمنی کے میونخ ائیر پورٹ پر ایک 74 سالہ بوڑھی آرمینی عورت  اپنے مرحوم شوہر کی ہڈیاں سوٹ کیس میں رکھ کر وطن لے جاتے ہوئے پکڑی گئی

1466915
میونخ ائیر پورٹ پر ایک عورت اپنے شوہر کے ڈھانچے کے ساتھ پکڑی گئی

جرمنی کے میونخ ائیر پورٹ پر ایک 74 سالہ بوڑھی آرمینی عورت  اپنے مرحوم شوہر کی ہڈیاں سوٹ کیس میں رکھ کر وطن لے جاتے ہوئے پکڑی گئی۔

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق  میونخ ائیر پورٹ پر سامان کی چیکنگ کے دوران ایک لکڑی کے صندوق میں انسانی ڈھانچے سے سامنا ہوا۔

کسٹم افسران نے ایک ڈاکٹر اور ایک اٹارنی کی نگرانی میں سامان کا جائزہ لیا۔

تفتیش کے بعد پتا چلا کہ بوڑھی عورت یونان میں رہائش پذیر تھی اور اپنی باون سالہ بیٹی کے ہمراہ براستہ میونخ اور کیو  آرمینیا پہنچ کر اپنے 12 سال قبل وفات پانے والے شوہر  کی ہڈیوں کو وطن کی زمین میں دفن کرنا چاہتی تھی۔

تحقیقات کے نتیجے میں ہڈیوں کی منتقلی میں کوئی قانونی رکاوٹ نظر نہ آنے کے بعد  دونوں عورتوں کو ہڈیوں کے ساتھ سفر  جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

دستاویزات میں  عورت کے شوہر کے یونان کے شہر سیلانیک کے جوار میں رہائش پذیر ہونے،  2008 میں وفات پانے اوروہیں دفن ہونے سے متعلق معلومات درج تھیں۔



متعللقہ خبریں