لاکھوں کی تعداد میں روسی سیاح ترکی آنے کے لیے بے چین ہیں : روسی ٹور آپریٹرز

لاکھوں شہری ترکی میں چھٹیاں گزارنے کا پروگرام مرتب کررہے ہیں کیونکہ یہ ایک بہت ہی مشکل سال تھا اور اب  ہر شخص اپنی خواہشات کے مطابق  چھٹیا ں گزارنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے  لاکھوں کی تعداد میں روسی  سیاح ترکی کا رخ اختیار کررہے ہیں

1463931
لاکھوں کی تعداد میں روسی سیاح ترکی آنے کے لیے بے چین ہیں : روسی ٹور آپریٹرز

روسی ٹور آپریٹرز کی ایسوسی ایشن (ای سی) کے صدر مایا لمیڈزے  نے کہا  ہے کہ  روسی سیاحوں کے اگست میں دوبارہ شروع کیے جانے کے فیصلے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں روسی سیاح ترکی  تعطیلات  گزارنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات  کا اظہار  گوریت موسکا ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ

لاکھوں شہری ترکی میں چھٹیاں گزارنے کا پروگرام مرتب کررہے ہیں کیونکہ یہ ایک بہت ہی مشکل سال تھا اور اب  ہر شخص اپنی خواہشات کے مطابق  چھٹیا ں گزارنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے  لاکھوں کی تعداد میں روسی  سیاح ترکی کا رخ اختیار کررہے ہیں ۔

 لومڈزے ، اس سال ترکی میں اپنی  تعطیلات کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہ کرنے والوں کو فوری طور چھٹیاں  گزارنے  کو مشورہ  دے رہا ہوں۔

روس نے 27 مارچ کو نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) پھیلنے کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں روک دی تھیں ۔

ماسکو نے اعلان کیا کہ یکم اگست کو انقرہ اور استنبول اور 10 اگست کو انطالیہ ، بودرم اور دالامان کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں