یورپی فرموں پر امریکی پابندیاں گہرے خدشات کا موجب بنی ہیں، بوریل

یورپی پالیسیوں کا تیسرے ملک  تعین نہیں کرنے کے اہل نہیں

1457336
یورپی  فرموں پر امریکی پابندیاں گہرے خدشات کا موجب بنی ہیں، بوریل

یورپی یونین  خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل  کا کہنا ہے کہ ’’وہ امریکہ کی یورپی فرموں پر  اور  یورپ کے مفادات کے خلاف بڑھنے والی  پابندیوں اور اس حوالے سے  دھمکیوں پر گہرے خدشات رکھتے ہیں۔‘‘

بوریل نے امریکی پابندیوں  کے فیصلوں  کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ کا اپنی سرحدوں سے باہر پابندیاں لگانے کا عمل درآمد قوانین کے منافی  ہے۔  یورپ پر امریکی پابندیاں خدشات پیدا کر رہی ہیں۔  ایران، کیوبا، عالمی فوجداری عدالت اور حال ہی میں نارتھ اسٹریم  ٹو  سمیت ٹرکش اسٹریم منصوبوں پر   اسی قسم کی پالیسیوں کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

بوریل  کا کہنا ہے کہ وہ موزوں طریقے سےکام کرنے والی یورپی فرموں پر  تیسرے ممالک کی جانب سے پابندیوں کی اصولی طور پر مخالفت کرتے ہیں، یورپی پالیسیوں کا تیسرے ملک  تعین نہیں کرنے کے اہل نہیں۔

 یورپی یونین کے سیاسی فرق کے معاملات پر ڈائیلاگ کے لیے تیار ہونے کی توضیح کرتے ہوئے بوریل کا کہنا تھا کہ پابندی کی دھمکیوں کے ماحول میں یہ مذاکرات  نہیں ہو سکتے ۔



متعللقہ خبریں