برطانیہ نے خاشقجی قتل میں ملوث ہونے کے جواز میں 20 سعودی حکام پر پابندیاں عائد کر دیں

اس عمل درآمد کے ذریعے  متعلقہ افراد کے برطانیہ میں داخلے، برطانوی بینکوں کے ساتھ لین دین اور اس ملک کی معیشت سے منافع کمانے  جیسے عوامل کی ممانعت لائی گئی ہے

1450500
برطانیہ نے خاشقجی قتل میں ملوث ہونے کے جواز میں 20 سعودی حکام پر پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل میں ملوث ہونے کے جواز میں   سعودی خفیہ سروس کے نائب صدر احمد اسیری اور ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے مشیر عبداللہ الا قحطانی سمیت 20 افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل  کر دیا ہے۔

برطانوی  دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں  پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکی میگنٹ سکائی نامی قانون جیسے ایک قانون کے ذریعے بد ترین سطح پر حقوق ِ انسانی کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو ہدف بنایا جائیگا۔

اس عمل درآمد کے ذریعے  متعلقہ افراد کے برطانیہ میں داخلے، برطانوی بینکوں کے ساتھ لین دین اور اس ملک کی معیشت سے منافع کمانے  جیسے عوامل کی ممانعت لائی گئی ہے۔

اس طرف بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ برطانیہ پہلی بار یورپی یونین سے ہٹ کر پالیسیوں پر عمل درآمد کرے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں