فرانس، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر ماکرون کی پارٹی کو سخت دھچکہ

انتخابات میں 60 فیصد عوام  نے اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال نہیں کیا جو کہ  ایک ملک میں ایک تاریخی ریکارڈ ہے

1445185
فرانس، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر ماکرون کی پارٹی کو سخت دھچکہ

فرانس میں صدر امینول ماکرون کے لیڈر ہونے والی  لا  ریبپلک این مارشے(LREM) کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  بھاری فرق سے شکست ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی بنا پر مؤخر کیے گئے انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل رات گئے پایہ تکمیل کو پہنچا۔

ان انتخابات میں 60 فیصد عوام  نے اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال نہیں کیا جو کہ  ایک ملک میں ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔  سال 2014 کے بلدیاتی انتخابات میں یہ شرح 38 فیصد تک رہی تھی۔

پولنگ کے بعد ہونے والے سروے  کے مطابق  پہلے مرحلے کی طرح  LREM  کو بڑے شہروں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  گرین پارٹی نے  لیون، بورڈکس، اسٹرازبرگ، بیسانچون، پوئٹریز اور مارسیلیا میں  میدان مار لیا ۔

پیرس میں سوشلسٹ پارٹی کی امیدوار موجودہ میئر   این ہیدالگو   48.7 فیصد ووٹ لیتے ہوئے دوبارہ  میئر منتخب ہو گئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں