برطانیہ: چاقو سے حملہ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

حملے کو دہشت گردی کا حملہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے

1440187
برطانیہ: چاقو سے حملہ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے تقریباً 60 کلو میٹر کی مسافت پر واقع قصبے ریڈنگ میں کل چاقو سے کئے گئے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملے کو دہشت گردی کا حملہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم پولیس نے سرکاری بیان میں اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ حملے کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

حملے کے بارے میں تھیمس ویلی پولیس ڈپارٹمنٹ  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ " حملے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے ایک 25 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شعبہ انسدادِ جرائم کے سربراہ ایان ہنٹر نے بھی کہا ہے کہ قتل کے الزام میں واقعے کی تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملہ اس وقت دہشت گردی کا واقعہ دکھائی نہیں دے رہا۔

اس دوران وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملے نے انہیں دہشت زدہ کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں