مغرب میں کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار

برطانیہ میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 181 کے اضافے سے 41 ہزار 662 ہو گئی

1435534
مغرب میں کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 510، اموات کی تعداد 78 لاکھ 74 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 44 لاکھ 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یورپ میں وبا کے مرکز ملک برطانیہ میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 181 کے اضافے سے 41 ہزار 662 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 425 کے اضافے سے 2 لاکھ 94 ہزار 375 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 کے اضافے سے اموات کی تعداد 34 ہزار 301، مریضوں کی تعداد ایک ہزار 512 کی کمی سے 27 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

فرانس میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 29 ہزار 398 اور متاثرہ افراد کی تعداد 526 کے اضافے سے ایک لاکھ 94 ہزار 218 ہو گئی ہے۔

اسپین میں وزارت صحت نے اگرچہ حالیہ ایک ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 بتائی ہے تاہم وباء کے دوران کُل جانی نقصان 27 ہزار 136 کی حد تک ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد ایک دن میں 130 کے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 605 ہو گئی ہے۔

پرتگال میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 7 کے اضافے سے اموات کی کُل تعداد 512 ہو گئی ہے۔ 283 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی کُل تعداد 36 ہزار 463 ہو گئی ہے۔

برازیل میں مزید 892 افراد کے اضافے سے اموات کی تعداد 42 ہزار 720 اور مریضوں کی تعداد 21 ہزار 704 کے اضافے سے 8 لاکھ 50 ہزار 514 تک پہنچ گئی ہے۔

میکسیکو میں حالیہ 24 گھنٹوں میں 424 کے اضافے سے اموات کی تعداد 16 ہزار 872 اور مریضوں کی تعداد 3 ہزار 494 کے اضافے سے ایک لاکھ 42 ہزار 690 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں