اسپین کی 113 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کو شکست دے دی

اسپین کے ایک اولڈ ہاوس میں مقیم 113 سالہ خاتون نے کووِڈ۔19 کو شکست دے دی

1415502
اسپین کی 113 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کو شکست دے دی

اسپین کے ایک اولڈ ہاوس میں مقیم 113 سالہ خاتون نے کووِڈ۔19 کو شکست دے دی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی شہر گیرونا کی تحصیل اولوٹ میں مقیم 113 سالہ ماریا برانیاس نے چند ہفتے کووِڈ۔19 میں مبتلا رہنے کے بعد صحتیاب ہو گئی ہیں۔

خبروں کے مطابق برانیاس نے بچپن کی عمر میں دنیا کی بڑی ترین وباوں میں شمار کئے جانے والے 1918۔1920

کے اسپینش فلو کو بھی شکست دے دی تھی۔

برانیاس 4 مارچ کو 113 سال کی ہوئیں اور 20 سال سے اولڈ ہاوس میں مقیم ہیں۔ ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے لئے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ "مجھے چند چھوٹے چھوٹے صحت کے مسائل کا سامنا ہے لیکن یہ مسائل ہر ایک کو پیش آ سکتے ہیں۔ میں، میری مدد کرنے والی صحت کے عملے کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں، یہاں بھی اولڈ ہاوس کے پورے عملے نے میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا ہے۔

گیرونٹولوجی ریسرچ گروپ نامی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق برانیاس کووِڈ۔19 کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے زیادہ معمر انسان ہیں۔



متعللقہ خبریں