عام وبا کا زور ٹوٹنے کے بعد خطہ یورپ میں نرمی کا عمل جاری
ہنگری میں فٹ بال لیگ کے میچ تیس مئی سے بحال ہو رہے ہیں
1411367

عام وبا کے پھیلاو میں کمی کے بعد متعدد یورپی ممالک نے وبا مخالف تدابیر میں نرمی لانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
حکومتِ چیکیا نے ٹرین اور بسوں کے سفروں کو 11 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہنگری میں فٹ بال لیگ کے میچ تیس مئی سے بحال ہو رہے ہیں۔
سلوواک وزیر اعظم نے ملک میں تدابیر کو مرحلہ وار ہٹانے کی وضاحت کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی پر غور کیے جانے کا ذکر کیا ہے۔
سربیا کل کے اجلاس میں ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے ہٹائے جانے پر غور کرے گا۔
مونٹیگری میں بھی بعض تدابیر کے ساتھ کھلے اور بند مقامات پر انفرادی ورزش کی اجازت دے دی ہے تو 18 مئی سے یہاں پر اجتماعی ٹریننگ پر عمل درآمد شروع ہو جائیگا۔
متعللقہ خبریں

فرانس، ایک بار میں دھماکے سے 12 افراد زخمی
یہ دھماکہ گرینوبل کے ولیج اولمپک محلے میں واقع ایک بار میں ہوا