"ویکسین کی تیاری " یورپی یونین ساڑھے7 ارب یورو جمع کرے گی

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا  وان  ڈیئر لائن نے بتایا کہ اس اجلاس میں حکومتی اہلکار، دوا ساز کمپنیوں کے عہدیدار اور نجی  اداروں  کے نمائندے شرکت کریں گے

1410472
"ویکسین کی تیاری " یورپی یونین ساڑھے7 ارب یورو جمع کرے گی

یورپی یونین کی سطح پر کووڈ۔ 19کی ویکسین پر ایک  ویڈیو امدادی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا  وان  ڈیئر لائن نے بتایا کہ اس اجلاس میں حکومتی اہلکار، دوا ساز کمپنیوں کے عہدیدار اور نجی  اداروں  کے نمائندے شرکت کریں گے۔ 
شرکت کرنے والوں میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش بھی شامل ہیں۔
 اس دوران امید ہے کہ ساڑھے سات ارب یورو اکھٹے کر لیے جائیں گے اور  یہ رقم ویکسین کی تیاری اور وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے پر خرچ کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں