جرمن چانسلر، ہمیں تدابیر میں نرمی لاتے وقت احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے

ہ وبا کے خلاف جنگ میں کسی کو بھی ایک لمحہ بھر بھی محفوظ ہونے کا خیال ذہن میں نہیں لانا چاہیے

1402267
جرمن چانسلر، ہمیں تدابیر میں نرمی لاتے وقت احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا کہنا ہے کہ عام وبا کے خلاف جدوجہد میں بڑی احیتاط برتنے کے عمل کو جاری رکھا جانا چاہیے۔

مرکل نے وزیر اعظم ہاؤس میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ وبا کے خلاف جنگ میں کسی کو بھی ایک لمحہ بھر بھی محفوظ ہونے کا خیال ذہن میں نہیں لانا چاہیے۔ ہمیں دھیان سے اور ہمیشہ ہر چیز کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال مغالطے میں ڈھال سکتی ہے ہم آج شو رومز کو کھولنے کے نتائج کا 14 دن بعد مشاہدہ کر پائیں گے۔ صورتحال کو کٹھن بنانے والی یہ چیز ہے۔

متاثرین کی تعداد میں سنجیدہ سطح پر اضافہ ہونے کی صورت میں  حفاظتی تدابیر کو دوبارہ سے بڑھائے جانے پر خبر دار کرنے والی مرکل  کا کہنا تھا کہ وہ دیگر ممالک کے المیہ کو جرمنی میں  دیکھنا نہیں چاہتیں۔

انہوں نے صوبائی وزرا اعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ تدابیر میں بہت زیادہ نرمی مت لائیں، سرعت سے آگے بڑھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، مجھے اس پر خدشات لاحق ہیں۔  لہذا متوازن طریقے سے حرکت کرنا لازمی ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے اندر وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ اٹلی اور اسپین  کو امداد فراہم کرنے  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دینے  والی مرکل نے بتایا کہ اصولی طور پر جرمنی نے یونین کے اندر باہمی  تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں