حکومتِ ڈنمارک نے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا

یورپ کے پہلے ملک ڈنمارک میں ایک ماہ کی بندش کے بعد میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک میں کورونا کے باعث بند اسکول کھولنے کا آج سے  آغاز کر دیا گیا

1398832
حکومتِ ڈنمارک نے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا

یورپ کے مختلف ممالک میں ایک طرف کورونا وائرس کی وبا نے ڈھیرے  ڈال رکھے ہیں تو دوسری طرف  کءی ایک یورپی ممالک میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

یورپ کے پہلے ملک ڈنمارک میں ایک ماہ کی بندش کے بعد میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک میں کورونا کے باعث بند اسکول کھولنے کا آج سے  آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈنمارک میں آج سے کچھ نرسریز، کنڈر گارٹنز اور پرائمری اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آج ڈنمارک کے پینتیس فیصد تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی وبائی بیماری کورونا وائرس کے نتیجے میں  ڈنمارک میں 6511 کیسز اور 299 ہلاکتیں ہوئیں ہیں

 

 



متعللقہ خبریں