یورپی یونین کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (KSYÖ) کی تیار کردہ کیمیائی حملے کی رپورٹ کا خیرمقدم

انہوں نے اپنے تحریری  بیان میں کہا ہے کہ ہم اس رپورٹ  کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پائے گئے نتائج پر تشویش  ظاہر کرتے ہیں

1394859
یورپی یونین کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (KSYÖ) کی تیار کردہ کیمیائی حملے کی رپورٹ کا خیرمقدم

یوروپی یونین (EU) نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (KSYÖ)  کی  جانب سے  شام کے شہر لاتامنے میں  مارچ 2017 میں بشار الاسد حکومت کے منظم کردہ    کیمیائی حملے کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے ۔

یوروپی یونین کی خارجہ تعلقات اور سیکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔

"انہوں نے اپنے تحریری  بیان میں کہا ہے کہ ہم اس رپورٹ  کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پائے گئے نتائج پر تشویش  ظاہر کرتے ہیں۔

"انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین ، جیسا کہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے ، اسد حکومت کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ذمہ داران کو ان "مکروہ حرکتوں" کے لئے جوابدہ ہونا چاہئے۔

رپورٹ میں ، بتایا گیا ہے کہ مارچ 2017 میں لاتامنے پر فضائی حملے میں اسد انتظامیہ   فورسز نے سارین اور کلورین گیس کا استعمال کیا تھا۔



متعللقہ خبریں