یورپی یونین کی 20.3 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہے

یورپی یونین کی آبادی کا 20.3 فیصد حصہ کورونا وائرس کے الارم گروپ یعنی 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے: یوروسٹیٹ

1389943
یورپی یونین کی 20.3 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہے

یورپی یونین کی آبادی کا 20.3 فیصد حصہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔

یورپی یونین کے شمارتی دفتر 'یوروسٹیٹ' نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کی وجہ سے زیادہ خطرے کے شکار 65 اور اس سے زائد عمر کے افراد سے متعلق اعداد و شمار شائع کئے ہیں۔

یوروسٹیٹ کے مطابق 2019 میں تمام یورپی یونین ممالک میں عمر رسیدہ افراد کی شرح میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 0.3 فیصد اور گذشتہ 10 سال کے مقابلے میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یورپی یونین ممالک میں اٹلی 22.8 فیصد بوڑھوں کے ساتھ سب سے زیادہ عمر رسیدہ آبادی والا ملک ہے اس کے بعد 22 فیصد کے ساتھ یونان دوسرے، 21.8 فیصد کے ساتھ پرتگال اور فن لینڈ تیسرے، 21.5 فیصد کےساتھ جرمنی چوتھے اور 21.3 فیصد کے ساتھ بلغاریہ پانچویں نمبر پر ہے۔

یوروسٹیٹ کے مطابق یورپی یونین میں سب سے کم ضعیف العمر آبادی والے ممالک میں 14.1 فیصد کے ساتھ آئرلینڈ پہلے اور 14.4 فیصد کے ساتھ لکسمبرگ دوسرے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں