"کورونا کے خلاف جنگ" سنگین غلطیاں ہوئیں تو یورپی اتحاد بکھر سکتا ہے:کونٹے

اطالوی وزیر اعظم نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں سنگین غلطیاں نہ کرے ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے

1387692
"کورونا کے خلاف جنگ" سنگین غلطیاں ہوئیں تو یورپی اتحاد بکھر سکتا ہے:کونٹے

اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں سنگین غلطیاں نہ کرے ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
ایک مقامی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں  کونٹے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے کورونا سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم اس بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں؟ ہمیں بحالی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔
کونٹے نے کہا کہ گزشتہ جمعرات کو یورپی کونسل کے اجلاس کے دوران جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا،ہم ایک ایسے بحران میں جی رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے شہریوں کی بڑی تعداد متاثرین شامل ہے اور شدید معاشی جمود کا شکار بھی ہے۔
انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ میں ایک ایسے ملک کی نمائندگی کرتا ہوں جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔ میں خود کو ٹال مٹول کا موقع نہیں دےسکتا کیونکہ  اٹلی میں نو ہزار افراد  اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں



متعللقہ خبریں