یورپی یونین: ہم چین  کے شکر گزار ہیں

آج ہم چین  کے شکر گزار ہیں، ضرورت کے وقت ہم ایک دوسرے کی مدد کے محتاج ہیں: اُرسلا وان ڈر لئین

1380913
یورپی یونین: ہم چین  کے شکر گزار ہیں

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں طبّی سامان  کی فراہمی پر یورپی یونین نے چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسلا وان ڈر لئین  نے ٹویٹر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ " میں نے چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ  کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں لی کچیانگ نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کو 2 ملین جرّاحی ماسک، 2 لاکھ N95 ماسک اور 50 ہزار ٹیسٹ کِٹس فراہم کریں گے"۔

ماہِ جنوری میں یورپی یونین کے بھی چین کو 50 ٹن سے زائد سامان کی امداد فراہم کرنے کی یاد دیا کرواتے ہوئے ڈر لئین نے کہا ہے کہ " آج ہم چین  کے شکر گزار ہیں، ضرورت کے وقت ہم ایک دوسرے کی مدد کے محتاج ہیں"۔   



متعللقہ خبریں