ترکی کی سرحدی چوکیوں پر یونانی سیکورٹی فورسسز کی سخت گیر مداخلت

پناہ گزین کہ جن میں بچے بھی شامل ہیں  آنسو گیس سے بری طرح متاثر ہوئے

1373824
ترکی کی سرحدی چوکیوں پر یونانی سیکورٹی فورسسز کی سخت گیر مداخلت

یونانی سیکورٹی فورسسز نے بفر زون میں موجود پناہ گزینوں  پر آنسو گیس کے متعدد شیلز پھینکے اور انہیں تیز دھار پانی سے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔

ضلع ایدرنے کی پازار کولے سرحدی چوکی کے بفر زون میں  یونان میں داخل ہونے کے منتظر سینکڑوں پناہ گزینوں میں  اچانک گیس  کے بموں  کے اثر سے افراتفری پھیل گئی ۔

بعد ازاں یونانی   پولیس نے مظاہرین پر تیز دھار پانی بھی پھینکا۔

پناہ گزین کہ جن میں بچے بھی شامل ہیں  آنسو گیس سے بری طرح متاثر ہوئے۔

متاثرین کو ایمبولینسوں کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں